مریم نواز کا تین حلقوں سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور کے 2 حلقوں اور گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پی پی 149، پی پی 153 اور پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جبکہ اس حوالے سے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروا دیے ہیں۔مریم نواز نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے۔لاہور کا پی پی 173 کا حلقہ بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ وغیرہ پر مشتمل ہے, پی پی 173 والا حلقہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کا بھی آبائی حلقہ تھا۔ مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کروائے۔پی پی 149 نیا حلقہ ہے جبکہ پہلے اس کا پرانا پی پی 153 ہے اور اس حلقے سے خواجہ عمران نذیر والا رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پی پی 149 میں چائنہ اسکیم اور بھوگیوال روڈ وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔مریم نواز کے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے کاغذات نامزدگی مکمل کرکے جمع کروا دیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ کا حلقہ پی پی 63 سابق لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال کا حلقہ ہے۔