میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی آئی اے پولیس حیدرآباد کا جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ

سی آئی اے پولیس حیدرآباد کا جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) سی آئی اے پولیس حیدرآباد کا جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات، مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز و دیگر اشیائ￿ برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج، جعلی ادویات کا کاروبار ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کی زیر سرپرستی چل رہا ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس حیدرا?باد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں، ترجمان کے مطابق حیدرآباد شہر میں گزشتہ چند عرصہ سے جعلی زرعی ادویات کی خرید و فروخت کی شکایات پولیس کو موصول ہورہی تھیں جس سے حیدرآباد کی فصلیں تباہی کا شکار ہورہی ہیں جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ شکایات پر *نچارج سی آئی اے منیر عباسی کو مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے، ترجمان حیدرا?باد پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ایسی تمام شکایات کے بعد معلومات اکھٹا کرنا شروع کردی اور انتہائی کامیابی کیساتھ گزشتہ روز تھانہ سائیٹ کی حدود میں قائم جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، پولیس کے چھاپے کے نتیجے میں جعلی فیکٹری کے 3 مالکان میں سے موقع پر موجود ایک مالک علی رضا شیخ گرفتار ہوا جبکہ فیکٹری میں موجود بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات و کھاد اور مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے اسٹیکرز پولیس تحویل میں لے لیے گئے، جعلی زرعی ادویات و کھاد کی برآمدگی کے جرم میں تھانہ سائیٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جعلی فیکٹری سے جعلی سپر سبز NP نائٹروفاس کی 50 عدد بوریاں، جعلی اینگرو DAP کھاد 50 بوریاں، زرعی ادویات کی 75 عدد خالی بوتلیں، زرعی دوائی ایماکسن بینٹوویٹ کی 42 خالی بوتل، ایک عدد الیکٹرک کانٹا، الیکٹرک بوری سلائی کی مشین، مونوگرام بینرز, خالی بیگ کے کٹے، فائی نیٹر دوانی کے بینر کے بیگ کا کٹا، کیمیکل کے تھیلے اور کیمیکل کے کئے، زرعی دوا ACEPHATE کے کارٹون، کھاد کے کئے 250 عدد، سیلفر بیٹنو فائیٹ کی بوری، زرعی دوائی PANDA کی 10 بوریاں،زرعی دوائی REMOR PLUS اور زرعی کھاد زرخیز پلس 8 کئے ،زوردار سپر فاسفیٹ کھاد اور ئختلف کھاد کے نام والے اسٹیکرز برآمد کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرا?باد سمیت پوری سندھ میں جعلی زرعی ادویات کے کاروبار کو ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کا آشیرباد حاصل ہے اور ہدایت اللہ چھجڑو کی منظم مافیا نے پوری سندھ جعلی زرعی ادویات کا جال بچھا دیا ہے..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں