لیزے سلطان دوسری شادی کب کریں گی؟
شیئر کریں
اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا کہنا ہے کہ وہ جلد دوسری شادی بھی کریں گی کیونکہ نکاح آدھا دین ہے۔علیزے سلطان نے فیروز خان کے ساتھ طلاق کے بعد کی پہلی مرتبہ مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کیلئے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق تمام سوالات کے مثبت جوابات دیئے۔ایک مداح نے سوال کیا کہ علیزے کیلئے طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور ہمارے معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟کیا علیزے فاطمہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟جس پر علیزے سلطان نے جواب دیا کہ جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔کیا علیزے فاطمہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟ایک انسٹاگرام صارف نے سوال کیا کہ کیا طلاق کے بعد آپ زیادہ پْر اعتماد ہوگئی ہیں؟ جس کے جواب نے ان کا کہنا ہے کہ جب آپ کی بیقدری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تو آپ کھِل اْٹھتے ہیں۔