میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
50 ہزار کے چیک پر 33 لاکھ نکالنے کی کوشش ناکام

50 ہزار کے چیک پر 33 لاکھ نکالنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ایف آئی اے کرائم سرکل کی پھلیلی کے علاقے میں کارروائی، میر فضل ٹاؤن سے ملزم شرف الدین سومرو گرفتار، ملزم نے 50 ہزار کے چیک میں ٹیمپرنگ کرکے 33 لاکھ نکالنے کی کوشش کی، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا، مسرور بلوچ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے پھلیلی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیم نے ایس ایچ او کرائم سرکل مسرور بلوچ کی سربراہی میں میر فضل ٹاؤن میں گھر پر چھاپہ مار کر شرف الدین سومرو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے افسر مسرور بلوچ کے مطابق ملزم نے 50 ہزار کے چیک میں ٹیمپرنگ کرکے 33 لاکھ بینک سے نکالنے کی کوشش کی اور چیک دینے والی پارٹی پر پھلیلی تھانے میں بوگس چیک کی ایف آئی آر داخل کروا کر بلیک میل کر رہا تھا، دوران تفتیش چیک کے ڈیجٹس میں ہیراپھیری ثابت ہوئی جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں