میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حجاب پر پابندی ، بھارت کے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

حجاب پر پابندی ، بھارت کے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں مسلمان خواتین اپنی آزادی اور روایات کی جنگ لڑ رہی ہیں، کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔دفعہ کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد لگائی گئی، جس کے بعد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق حجاب کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر کرناٹک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے۔ کئی اضلاع میں اسکولوں کو بھی بند کرنے کے آرڈرز دیے گئے تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز بھارت میں حجاب تنازع میں کرناٹک ہائی کورٹ کا متعصبانہ اور مسلم مخالف فیصلہ سامنے آیا تھا، کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کی تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی جز نہیں، یونیفارم پر نافذ پابندیاں مناسب تھیں، طلبا اس پر اعتراض نہیں کرسکتے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کا حجاب سے متعلق تعصب پر مبنی فیصلے کے بعد بھارت میں جگہ جگہ مظاہرے شروع ہو گئے، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں باحجاب خواتین احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں