میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک سفرکرنیوالے بیماری کی صورت گھرمیں رہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

بیرون ملک سفرکرنیوالے بیماری کی صورت گھرمیں رہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے اور بچائوسے متعلق کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بیرون ملک سفرکرنے والے افراد کھانسی، بخار، سانس کی تکلیف کی صورت میں گھر میں ہی رہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقدہوا جس میں ڈاکٹرظفرمرزا نے کورونا وائرس سے متعلق بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا سے بچائوسے متعلق عوام کو پیغام میں کہا کہ صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، حکومت پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگر حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا ہے اور طبیعت ناساز ہو تو گھر میں رہیں اور گھر میں رہتے ہوئے ڈاکٹر یا وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیارہیں، 14لیبارٹریزمیں کروناوائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق، صوبے ، وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پرضروری اقدامات کویقینی بنارہے ہیں۔ظفرمرزا کا کہنا تھا تھا کہ لاہور،اسلام آباد کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیا ہے ، وزارت صحت صوبائی حکومتیں متعلقہ ادارے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں