میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کورونا سے حفاظتی انتظامات'پولیس نے کئی ریسٹورینٹس بند کرادیئے

کراچی میں کورونا سے حفاظتی انتظامات'پولیس نے کئی ریسٹورینٹس بند کرادیئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں پولیس نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر بڑے ریسٹورینٹس بند کرا دیئے ۔پولیس کے مطابق مچھلی مارکیٹ، راشد منہاس روڈ اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ریسٹورینٹس بند کرائے گئے ہیں جب کہ چھوٹے ہوٹلوں کو فی الحال بند نہیں کرایا۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کی سطح پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، شادی ہالز، تقریبات اور عارضی بازاروں پر پابندی پر سختی عملدرآمد کرایا جائے گا۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ جن 22 اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں ان کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے اور ان اسپتالوں میں کسی بیمار اور معمر پولیس اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا جارہا ہے ۔غلام نبی میمن نے کا کہنا تھاکہ ایک ہزار پولیس اہلکاروں کو بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر تعینات کیا جائے گا اور گارڈن ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی آئیسولیشن وارڈ کا قیام کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں