وزیراعلی سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں ہر حال میں عوام کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اتوارکو کراچی میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے ساتھ مشیر قانون مرتضی وہاب بھی تھے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں سے بھی ملے۔اس موقع پرمراد علی شاہ نے کہاکہ میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، صرف صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔