میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس نے انسانوں کے بعد دنیا بھر کی معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیا

کرونا وائرس نے انسانوں کے بعد دنیا بھر کی معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرونا وائرس نے انسانوں کے بعد دنیا بھر کی معیشتوں کو بھی نگلنا شروع کر دیا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،بیشتر یورپی ممالک کی جانب سے کاٹن پراڈکٹس کے خریداری آرڈرز معطل یا منسوخ ہونے سے پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کا خواب چکنا چور ہونے کا خدشہ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ابتدائی طور پرصرف چین میں کرونا وائرس کے باعث اسکی کاٹن برآمدات متاثر ہونے سے اسکے برآمدی آرڈرز پاکستان کو ملنا شروع ہو گئے تھے اور پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بیرون ملک سے مزید روئی کی درآمدات بھی شروع کر دی تھیں جس سے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس سے پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ سامنے آئے گا مگر پچھلے چند روز سے بیشتر یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے شدید حملے کے باعث ان ممالک کی جانب سے کاٹن پراڈکٹس کے خریداری آرڈرز کی معطلی یا منسوخی کا سلسلہ شروع ہونے سے پاکستانی برآمدات بھی شدید متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برآمدی آرڈرز کی منسوخی سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھی روئی درآمدی آرڈرز منسوخ کرنا شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مندی کے باعث بعض ٹیکسٹائل ملز مالکان نے جننگ فیکٹریوں سے خریدی گئی روئی کی ادائیگیاں بھی مؤخر کر دی ہیں جس سے جننگ فیکٹری مالکان کے معاشی بحران میں مبتلا ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں