میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹس ایپ کا متعارف کرایا گیا نیا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا متعارف کرایا گیا نیا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

منتظم
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ایک جدید فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اسٹوریز‘ کہلانے والے اس فیچر کو واٹس ایپ میں ٹیکسٹ ’اسٹیٹس‘ کی جگہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر پوسٹ کرسکتے ہیں جنہیں ان کے دوست دیکھ بھی سکتے ہیں لیکن یہ 24 گھنٹے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔ بالکل ایسا فیچر ایک اور مشہور سوشل میڈیا ایپ ’اسنیپ چیٹ‘ میں پہلے سے موجود ہے اور واٹس ایپ میں اس کی شمولیت کو چوری قرار دیا جارہا تھا۔ اگرچہ اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ بھی فیس بُک کی دوسری نمایاں ایپس کے قریب آگیا ہے لیکن صارفین نے اسے شدید ناپسند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’اسٹیٹس‘ کا پرانا فیچر بحال کیا جائے۔ صارفین کی شکایتوں کا جواب دیتے ہوئے واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف ’اسٹوریز‘ کا فیچر جلد ہی ختم کردیا جائے گا بلکہ اس کی جگہ تصاویر، ویڈیوز اور گفس (GIFs) شیئر کرانے کے لیے اور بھی بہتر ’اسٹیٹس‘ فیچر پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس میں وہ پرانا فیچر بھی بحال کیا جائے گا جس کے تحت پروفائل میں تصویر اور دیگر معلومات کے ساتھ ایک عدد مختصر عبارت بھی شامل کی جاتی ہے جو مستقل موجود رہتی ہے اور واٹس ایپ کونٹیکٹ لسٹ میں متعلقہ فرد کے نام کے نیچے دکھائی دیتی رہتی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اینڈروئیڈ کے لیے یہ تمام اپ ڈیٹس آئندہ ہفتے میں دستیاب ہوں گی البتہ آئی او ایس (ایپل آئی فون) کے لیے یہ اپ ڈیٹس جاری ہونے میں کچھ وقت لگ جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں