سرکاری ہسپتال آگ بجھا نے کے آلات سے محروم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے انکشاف کیا کہ کراچی کے کسی سرکاری اسپتال میں آگ بجھانے کے آلات نہیں ہیں۔اسپتال عملے کو آگ بجھانے تک کی ٹریننگ نہیں دی گئی۔کراچی میں عالمی ادارہ صحت سے ملنے والی پچیس موٹر بائیکس ایمولینس اور ایمولینس نگراں وزیر صحت سندھ کے حوالے کردی گئیں ، ڈاکٹر سعد خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موٹرسائیکل کی مدد سے مریض تک فوری رسائی ہوگی اموات میں کمی ہوگی،محکمہ صحت نے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز ڈبل ون ڈبل ٹو کو پچیس بائیکس سپرد کردیں ۔