دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے ، انتونیو گوتریس
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے ۔ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوامِ متحدہ کا قابلِ بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے ہیں۔پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا۔