پی پی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری سپردِ خاک
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی قتل ہونے والی رکن اسمبلی شہناز انصاری کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نمازجنازہ گائو ں چاناری مدرسہ ہائی اسکول کے گراونڈ پر ادا کی گئی۔ بعدا زاں اُنہیں اسماعیل شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں ارکان سندھ اسمبلی ضیاالحسن لنجار، ممتاز چانڈیو اور عاجز دھامرا سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہر کی سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شہناز انصاری کو جائیداد کے تنازع میں ان کے بھتیجے نے فائرنگ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔