میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

منتظم
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی۔جس میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں