میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ کا کار اور موٹر سائیکل کے چالان کی رقم کم کرنے پر غور

حکومت سندھ کا کار اور موٹر سائیکل کے چالان کی رقم کم کرنے پر غور

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید
موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع

شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔کراچی میں گزشتہ برس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا اور قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی مالکان کو بھاری مالیت کے چالان بھیجے جانے لگے۔کراچی کے موٹر سائیکل سوار اور کار مالکان ان بھاری مالیت کے چالانوں کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہوئے اور کئی بار جیبوں پر بھاری پڑنے والے ان جرمانوں کی رقم میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔تاہم اب لگتا ہے کہ ان کا مطالبہ پورا ہونے والا ہے اور کراچی میں کاروں، موٹر سائیکلوں کے ای چالان جرمانے کی شرح میں 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ٹریفک جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد سندھ حکومت کراچی میں کار اور موٹر سائیکل کے ای-چالان کے جرمانے کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اور ٹریفک جرمانوں کی شرح کو روک کر کم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000 روپے سے کم کرکے 2,500 روپے کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کے ای چالان کے جرمانوں میں بھی اسی تناسب سے کمی دیکھی جا سکتی ہے۔اس معاملے پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد نئے جرمانوں کا نوٹیفکیشن بھی جلد ہی جاری ہونے کی امید ہے۔گزشتہ سال سندھ حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 121-A کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کرکے صوبے بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا ڈھانچہ نافذ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں