میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام

سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی، ایس ایس جی سی ایل کے دو ہزار سے زائد کیس عدالتوں میں موجود، کیسوں کے باعث ایک کھرب 84 ارب روپے کے فنڈز بلاک ہو گئے ، اعلیٰ حکام نے لیگل ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لینے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ پالیسی ڈاکیومنٹ کے کلاز 3.1میں تحریر ہے کہ لیگل سروسز (لیگل ڈپارٹمنٹ) ادارے کے عدالتوں میں موجود کیسز کی نگرانی کرے گا، جائزہ لے گا اور پیش رفت کے لئے کام کرے گا۔ سال 2023 تک سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے 2ہزار ایک سو 70کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اور کیسز کے باعث ایک کھرب 84 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ روپے بلاک ہیں، اربوں روپے کے فنڈز کے بلاک ہونے کے باعث قومی ادارے کو مالی نقصان ہو رہا ہے ، کچھ کیس 20 سال سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں، عدالتوں میں کیسز کے باعث وکلاء کو فیس کی مد میں ادائیگی ہو رہی ہے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی ایل کے لیگل ڈپارٹمنٹ کی کمزوری اور غیر موثر حکمت عملی کے باعث 2 ہزار سے زائد کیسز زیر التواء ہیں۔ اعلیٰ حکام نے ایس ایس جی سی یونیورسٹی ایل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیسز میں تاخیر ہونا ادارے کے کنٹرول میں نہیں۔ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی کہ ہر ایک کیس کی تفصیل فراہم کی جائے اور اعلیٰ حکام سے ہر ایک کیس کی تصدیق کروائی جائے ، اعلیٰ حکام نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور وکلاء کا جائزہ لینے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں