میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی حملے، غزہ، مغربی کنارے میں65شہید

اسرائیلی حملے، غزہ، مغربی کنارے میں65شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں 60 فلسطینی جب کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 5 نوجوان شہید ہوگئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خان یونس اور رفح کے علاقوں میں 2 اسپتالوں، لڑکیوں کے ایک اسکول اور درجنوں گھروں کو نشانہ بنایا۔اس طرح 100 دنوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔اسرائیل کی بربریت کا اندازہ اس بات لگایا جا سکتا ہے کہ غزہ میں اب تک شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔ادھر مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار کا تعاقب کرکے اس میں سوار دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔مغربی کنارے میں ہی رام اللہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے دو نوجوانوں پر بارودی مواد سے چیک پوسٹ پر حملے کا الزام عائد کرکے انھیں بیدردی سے قتل کردیا۔اسی طرح اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے اریحا شہر کے پناہ گزین کیمپ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا۔صرف مغربی کنارے میں 100 دنوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 1000 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں