مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان واپسی کا فیصلہ
جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے مریم نواز الیکشن مہم اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔