میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 سے منتخب ہوئے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں