اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا، احتساب عوام کا حق ہے، فواد چودھری
جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمدسعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ ان خیالات کااظہار فواد چودھری نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کے ردعمل میں ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے ایک طرف سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا ہو گی اور دوسری طرف ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہو گا احتساب عوام کا حق ہے۔