میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذمہ داری دوسروں کے کندھوں پر ڈالتے رہنے سے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا' عائشہ عمر

ذمہ داری دوسروں کے کندھوں پر ڈالتے رہنے سے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا' عائشہ عمر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نامور اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جب تک ہم ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،جب ایک محکمہ شہر کی صفائی ستھرائی میںناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام خود آگے بڑھے ہیں کہ اپنے شہر کو صاف کریں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے ۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیشہ یہی سنا ہے کہ یہ میری ،یہ ہماری ذمہ داری نہیں ۔ اگرہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو اجتماعی کردارسے پہلے انفرادی کردارادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ سوچ لیا گیا ہے کہ ہم نے اپنے گلی محلوںمیں گند پھیلانا ہے کیونکہ اسے صاف کرنے کیلئے حکومت نے ایک محکمہ بنایا ہوا ہے ، بھئی اگر وہ محکمہ کسی وجہ سے ناکام ہو گیا ہے تو کیا ہم گند پھیلانا چھوڑ نہیں سکتے ، اپنے گھرکی طرح اپنے گلی محلے کو صاف نہیں رکھ سکتے تاکہ ہماری نئی نسل ہم سے سیکھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں