میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی جبکہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اسمارٹ آفس ایپ تجرباتی مراحل میں سے گزر رہی ہے اس سال جون سے تمام سرکاری ملازمین ایب استعمال کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام سید امین الحق کے بیان کے مطابق واٹس ایپ طرز کی نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے پہلے مرحلے میں یہ سرکاری ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی صارفین میں پائی جانے والی تشویش سے بخوبی آگاہ ہیں ،تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو مرتب کررہے ہیں پالیسی کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیار کر رہے ہیں واٹس ایپ صارفین کے حساس ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کے بعد اب یہ ضروری ہوگیا تھا کہ ہم اپرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پر اپنی کام کی رفتار کو دوگنا کریں تاکہ شہریوں کی پرائیویسی کو جلد از جلد محفوظ بنایا جا سکے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے ڈرافٹ پر جاری کام کو مزید تیز کر دیا ہے جسے کچھ دنوں میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں