آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران حملہ، 12 افراد ہلاک، 37 زخمی
شیئر کریں
فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا،ہلاک ہونیوالوں میں ایک فائرنگ کرنیوالا حملہ آورشامل جبکہ دوسرے کو پولیس نے حراست میں لے لیا
سڈنی بیچ فائرنگمیں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا ہیرو قرار، شہری کی شناخت احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں،نیو ساؤتھ ویلز پولیس
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔سڈنی بیچ فائرنگمیں اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا ہیرو قرار، شہری کی شناخت احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی چھٹیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور37 زخمی ہو گئے۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو مسلح افراد میں سے ایک بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک مشتبہ سمیت کم از کم 12 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ ایک مشتبہ شخص کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک درجن کے قریب لوگوں کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے واقعے کو ‘صدمہ اور تکلیف دہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہنگامی ردعمل دینے والے رضا کار جائے وقوقع موجود ؤ ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


