میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنگزگروپ منسوخ شدہ ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر سے کروڑوں روپے کمانے لگا

کنگزگروپ منسوخ شدہ ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر سے کروڑوں روپے کمانے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کنگز گروپ ہاؤسنگ اسکیم کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تشہیری مہم کے ذریعہ سادہ لوح افراد کو پھانس رہا ہے ،جعلسازی سے اربوں روپے بٹورنے کے بعد منسوخ ہونے والی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹوں کی فروخت کرکے مزید کروڑوں روپے کما چکا ہے ، اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم نائن موٹروے پر بحریہ ٹاؤن سے متصل کنگز سٹی کے نام سے ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی تھی ،2 سو ایکڑ سے زائد رقبے پر ظاہر کی جانے والی اسکیم کو بغیر این او سیاور ریونیو ویری فکیشن شروع کیا گیا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فروخت و تشہیر کی اجازت بھی حاصل نہیں تھی ، اسکیم میں 125 گز سے لیکر 1000 گز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی بکنگ کرکے کروڑوں روپے بٹورے گئے ، متعلقہ اداروں کی جانب سے دوران تحقیقات کنگز سٹی کے تمام کھاتے مشکوک ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے 234 ایکڑ کے کھاتے منسوخ کییتاہم کنگز گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح افراد کو پھانس نے کی خاطر تشہیری مہم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگز گروپ تشہیری مہم کے ذریعے جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کما چکا ہے حالانکہ کنگز سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے تقریباً ایک ارب روپے پہلے ہی بٹورے جاچکے ہیں ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کھاتے منسوخ ہونے کے بعد کنگز گروپ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز تاحال پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ جامشورو نے کنگز سٹی کے بکنگ آفس سمیت دیگر تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں