میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکرٹ رکھ کر کیا عمران خان کو سزائے موت سنا دیں گے؟علیمہ خان

سیکرٹ رکھ کر کیا عمران خان کو سزائے موت سنا دیں گے؟علیمہ خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

خصوصی عدالت کی جانب سے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کے فیصلے پر سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ردعمل آگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیکرٹ رکھ کر کیا عمران خان کو سزائے موت سنا دیں گے؟ جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، یہ اب عمران خان کو بھی تیزی سے اسی راستے پر لے کر جارہے ہیں، اس لئے عمران خان کے بیٹوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوکے کی کورٹ میں کیس فائل کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے کہا کہ سائفر کیس عمران خان پر نہیں بلکہ پاکستانی عوام پر ہے کیوں کہ عوام کی چْنی ہوئی حکومت گِرانے کا پیغام بھیجا گیا تھا، جب سے حکومت گِرائی گئی ہے، سب سے زیادہ سزا تو پاکستان کے لوگ برداشت کررہے ہیں، ابھی آپ میڈیا والوں سے پوچھو عمران خان کا نام کیوں بند کیا ہوا ہے تو کہتے ہیں اوپر سے آرڈر آیا ہے، جس سے پوچھو وہی کہتا اوپر سے آرڈر آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں