میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کادورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، دونوں ممالک کے عسکری وفود کے مابین بھی بات چیت، باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطاق کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کا اعتراف کیا۔ وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشت گردی اور پاکستان افغانستان بارڈر پر بارڈر مینجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں