میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام، راجہ پرویز کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام، راجہ پرویز کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کے لیے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی، رقم کا زیادہ حصہ پرویز اشرف کے حکم پر اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ ہوا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب کے دوران 25 ارکان کے ساتھ بیرون ملک دورے کیے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں