میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی ،وزیر اعظم

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی ،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی،حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں