میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں جمعہ سے موسم سرما کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان

کراچی میں جمعہ سے موسم سرما کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں جمعہ سے موسم سرما کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی لہر کے تحت درجہ حرارت میں مزید کمی اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔موسم سرما کی ٹھنڈی ہوائوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے ۔ شہر میں سردی کے باعث درجہ حرارت میں کمی۔ شہر میں سردی کی یہ لہرآج(بدھ)تک جاری رہے گی،جبکہ جمعہ سے کراچی میں سردی کے نئے اسپیل کی انٹری متوقع ہے۔ نئی لہر میں درجہ حرارت مزید دو ڈگری کم ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا راج آئندہ چوبیس گھنٹوں تک رہے ۔منگل کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں