میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، کراچی میں بوندا باندی

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، کراچی میں بوندا باندی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کئی روز سے جاری برف باری تھم گئی جبکہ کراچی میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی، شہر میں سرد ہوائیں بھی چلیں جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرقائد کا مطلع جزوی ابر آلود اور رات سرد رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد رہا جو شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی ۔دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کئی روز سے جاری برف باری تھم گئی ہے ، پنجاب کے متعدد شہروں میں صبح دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں برف باری نے ہر چیز کو جما دیا ہے ، استور میں کئی روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے ، موسم شدید سرد ہے ۔آزاد کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کے بعد سرد ترین موسم کا راج ہے ، متعدد مقامات پر راستے بند ہیں۔مری میں برف باری رک گئی ہے جس کے بعد موسم ٹھنڈا ہے اور سیاحوں کا رش ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں