میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد متوقع

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد متوقع

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد کرنے والی ہے ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ انخلا کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ،ابتدا میں افغانستان سے 4 ہزار امریکی فوجیوں کو نکالا جائے گا۔سی این این کے مطابق گزشتہ 18سالوں سے افغانستان میں 12ہزار سے 13ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔دوسری جانب انخلا سے متعلق وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے سی این این کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔خیال رہے گزشتہ دنوں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کو منانے کے لیے امریکی وفد اپنی کوششوں میں مصروف ہے اور قطر میں ایک بار پھر امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ۔ افغان سمیت جنوبی ایشیا میں امن و امان کے معاملے پر مذاکرات تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان جمعہ کو بھی ملاقات ہوئی تھی۔ مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں تشدد میں بتدریج کمی اور سیز فائر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ان مذاکرات میں تمام افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے بھی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ افغان طالبان کا یہ مرحلہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔ امریکی وفد نے افغان طالبان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ بیان اور نامناسب الفاظ پر معذرت بھی کی ہے ۔افغان طالبان اور امریکی وفد کے درمیان جاری مذاکرات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد بھی دوحہ میں موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اچانک افغانستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نیافغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے طالبان کو امن معاہدے کے لیے ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل بحال کر دیا ہے اور امریکی افواج مکمل فتح یا ڈیل تک افغانستان میں ہی رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں