یمن، سعودی اتحادی طیاروں کی صنعا میں بمباری 35افراد ہلاک
منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
صنعا ء (نیوز ایجنسیاں) سعودی اتحادی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا حملے میں 35افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا جنگی طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180کے قریب قیدی موجود تھے حکام کے مطابق جنگی طیاروں کے پہلے حملے میں جیل کا ایک حصے تباہ ہوا جبکہ قیدیوں کے فرار ہونے کے دوران مزید بمباری کی گئی حوثی باغیوں کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بمباری میں 35قیدی ہلاک اور 80سے زائد افراد زخمی ہو گئے حملے میں درجنوں کاریں اور عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔