میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40وڈیروں کانام،حافظ نعیم

پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40وڈیروں کانام،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

گاؤں دیہاتوں میںعوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،لوگوں کو جکڑاہواہے
چوہدریوں،سرداروں اور خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،عوامی کنونشن سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانام ہے، گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے،اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،اسی طرح چوہدریوں،سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،انگریزکی خدمت کے صلے میں جاگیریں لینے والے اور ان کی اولادقوم پر مسلط ہے، افسر شاہی، استحصال اورظلم کے نظام میں عوام کو جکڑاہواہے، صرف اپنے اقتدار اور تسلط کو قائم رکھنے کے لیے تعلیم،معیشت،پارلیمنٹ،عدالت ہر شعبے کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے، تمام پارٹیاں خاندان، وراثت اوروصیت کے نام پر چل رہی ہیں، تمام پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے، صرف جماعت اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ اور ترجمان ہے اور اس ظلم کے نظام کو ختم کرسکتی ہے، ملک میں نظام کی تبدیلی کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کی ضرورت ہے،21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کاکل پاکستان اجتماع عام”بدل دو نظام“کی تحریک اور جدوجہد کا نکتہ آغاز ہوگا، اجتماع میں اس گلے سڑے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ گلستان جوہر میں ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“میں شریک مردو خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں