میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن،اربوں روپے بے ضابطگیوں کے ذمہ دار قاضی کبیر کی موجیں ختم

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن،اربوں روپے بے ضابطگیوں کے ذمہ دار قاضی کبیر کی موجیں ختم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اربوں روپے گھپلوں کے زمہ دار مینیجنگ ڈائریکٹر کی موجیں ختم ہوگئیں، نئے ایم ڈی کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ماتحت ادارے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ریٹائرڈ افسر قاضی کبیر کی مدت ختم ہونے پر نئے ایم ڈی کی تقرری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے نئی تقرری کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے ، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں قاضی کبیر کی بطور ایم ڈی کی تعیناتی کے دوران اربوں روپے کے فنڈز کو ٹیکا لگایا گیا، 27ہزار اسکولوں کے فنڈز کی تقسیم میں گھپلے ، طلبہ و طالبات کے اسکالر شپ، وظیفے ، تربیتی پروگرام کے پیسے ، غیر متعلقہ افراد کو مشکوک ادائگی، سرکاری ملازمتین کو کاروبار کے لیے رقم کی ادائیگی کی گئی، جبکہ آڈیٹر جنرل سندھ بھی اپنی رپورٹ میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اربوں روپے کے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرچکا ہے ، واضح رہے کہ روزنامہ جرأت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں منیجنگ ڈائریکٹر کے منصب پر قابض ریٹائرڈ افسر قاضی کبیر کے سسٹم کو بے نقاب کرتا رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں