میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کوچارگولیاں نہیں لگیں،دعوی ٰغلط ثابت ہواتواستعفیٰ دیدوں گا، راناثنااللہ

عمران خان کوچارگولیاں نہیں لگیں،دعوی ٰغلط ثابت ہواتواستعفیٰ دیدوں گا، راناثنااللہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے قاتلانہ حملے سے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق اپنا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو 4 گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر میری بات درست ثابت ہوجائے تو عمران خان سیاست چھوڑ دیں۔صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انہیں 6 آدمی مل جائیں تو وہ 6 گھنٹوں میں حقائق سامنے لے آئیں گے۔وزیر داخلہ نے 6 آدمیوں کے نام بتائے اور کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں تفتیش کے لیے ہمیں فیصل واوڈا، مراد سعید، طارق وصی، سلمان اقبال، وقار اور خرم تفتیش کے لیے مل جائیں تو وہ سارے حقائق سامنے لے آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سلمان اقبال لندن چلے گئے ہیں، سلمان اقبال کوشش کر رہے ہیں کہ ارشد شریف کی والدہ کو ویزا مل جائے، وہ لندن آجائیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کے لانگ مارچ کی حالت پتلی ہوگئی ہے، شاید ہماری تیاریاں دھری کی دھری رہ جائیں، اسلام آباد کا کمپرومائز ہونا پاکستان کا کمپرومائز ہونا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر یہ جتھا بنا کر اسلا م آباد پر چڑھائی کرنے آئے تو ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انہوں نے دو چیزوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، یہ لوگ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، یہ خود تماشا بنے گا، پیسے دے دے کر لوگوں کو بلا رہے ہیں، یہ قوم کو تماشا بنانا چاہتا ہے، یہ خود تماشا بنے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تصادم نہ ہو، یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو پولیس کی حفاظت میں ہے اور جو حکومت کروا رہی ہیاورکامیاب نہیں ہو رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں