میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے، گورنر سندھ

مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برستاے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑچکی ہیں، جس کا ثبوت کبھی پیپلز پارٹی کی ناراضگی ہے تو کبھی مولانا خود ناراض ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا اور ان کی سیاست اب دفن ہوگئی، مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صورتحال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہوگئی ہے، ان کو کوئی ٹیکہ لگتا ہے تو پھر آجاتے ہیں حالانکہ پی ڈی ایم والے اقتدار کیلیے بھاگ رہے ہیں ان کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کیسز معاف کرکے انہیں اقتدار میں شامل کرلیا جائے لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ سال بھی ہمیں برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں۔انہوں نے گرین لائن سے متعلق کہا کہ گرین لائن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن جلد گرین لائن اسٹارٹ کریں گے، منصوبہ حتمی مراحل میں ہے اور گرین بسوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں