میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ایکشن کمیٹی کراچی میں جزائر پر قبضے کیخلاف آج ریلی نکالی جائیگی

سندھ ایکشن کمیٹی کراچی میں جزائر پر قبضے کیخلاف آج ریلی نکالی جائیگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ایکشن کمیٹی کے تحت آج کراچی میں وفاقی آرڈینینس کے ذریعے جزائر پر قبضے کیخلاف آج(اتوار)سہ پہر 1:00 بجے مہران ہوٹل سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی جائے گی،ریلی سے کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ و مرکزی قائدین ڈاکٹر قادر مگسی، سید زین شاہ، رسول بخش خاصخیلی، تاج محمد نائیوں، اسلم خیرپوری، ریاض چانڈیو، صنعان قریشی، تاج مری، مسرور شاہ، وشنومل و دیگر فوارہ چوک پر خطاب کریں گے۔ سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماوںسید زین شاہ، روشن بڑوڑو، جگدیشن آوجا، خواجہ نوید امین، منیر نائچ ودیگر نے ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔سید زین شاہ اور دیگر نے مہران ہوٹل سے فوارہ چوک تک ریلی کے روٹ کا جائزہ لیا اور ریلی کے اختتام پرفوارہ چوک پر بننے والے اسٹیج اور میڈیا کی کوریج کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر سید زین شاہ نے کہا کہ و فاق صوبوں کو حقوق فراہم کرنے کی بجائے ہماری زمین وسائل اور جزائر پر قابض ہونے کہ لئے سازشیں کر رہا ہے افسوس کہ وفاق کی اس سازش میں پیپلزپارٹی بھی برابر کی شریک ہے۔سندھ کی عوام وفاق کی اس سازش کو ناکام بنا دیںگی اور ہم اپنی مٹی زمین وسائل اور جزائر کی حفاظت ہر صورت میں کریں گے۔ ریلی سندھ کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف نوشہ دیوار ثابت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں