میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاہر داوڑ کے پراسرار قتل پر بہت افسوس ہے ، افغان سفیر

طاہر داوڑ کے پراسرار قتل پر بہت افسوس ہے ، افغان سفیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کے پراسرار قتل پر بہت افسوس ہے ، انہوں نے طاہر داوڑ کے معاملے پر کابل اور جلال آباد میں رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی حکومت طاہر داوڑ کے افغانستان میں ہونے والے قتل کی مکمل تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ ایس پی پشاور طاہر خان داوڑ کو جمعہ 26 اکتوبر کی رات اسلام آباد میں اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر سے واک کرنے نکلے تھے ۔اسلام آباد سے اغوا ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کو پراسرار طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا، ان کی لاش افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے ملی،جس کے ساتھ رکھے گئے خط میں انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری طالبان کے ولایت خراسان گروپ نے قبول کی۔طاہر داوڑ کی لاش کے ساتھ ان کے پرانے عہدے (ڈی ایس پی)کا کارڈ بھی ملا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں