منی لانڈرنگ کیس'انور مجید اور لوائی کے مزید ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ
شیئر کریں
منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی انور مجید، حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ ریمانڈ لینے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ جمعہ تک محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر علی ابڑو نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس چند ایسے ڈاکیومنٹس ہیں جس پر ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ۔ملزمان کے وکیل شوکت حیات نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ نے ٹرائل کو کسی بھی فیصلے سے منع کر رکھا ہے ۔درخواست جے آئی ٹی نے نہیں تفتیشی افسر نے دائر کی ہے اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کے رکن بھی نہیں ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جمعہ تک محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمان کو دوبارہ تحویل میں لینے کی درخواست دائر کی تھی، منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید اور غنی مجید جیل میں ہیں۔