وزیر اعظم کا ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ظاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔