مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت
شیئر کریں
مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے 7 افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیے ۔اس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے ، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے والے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے ۔دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد اوربچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں، راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لیے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا، احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیرکے ذریعے اکوڑہ خٹک ارسال کیے گئے ۔