میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریونیوقاسم آبادکی ملی بھگت ،لینڈمافیاسرکاری زمین پر قابض ،کئی پلازے قائم،رجسٹری کاانکشاف

ریونیوقاسم آبادکی ملی بھگت ،لینڈمافیاسرکاری زمین پر قابض ،کئی پلازے قائم،رجسٹری کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں بلڈر مافیا نے سرکاری زمین ہتھیا لی، کئی پلازے قائم، گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر فار گرلز کی زمین پر بھی قبضہ کرلیاگیا، پارک کی زمین کی بھی جعلسازی کے ذریعے کھاتے تبدیل کرائے گئے، 5 ایکڑ زمین پر قائم غیرقانونی عمارتوں کی ریونیو میں رجسٹری ہونے کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں بلڈر مافیا کا سرکاری زمین ہتھیا لینے کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق نسیم ننگر ٹو علمبردار روڈ پر واقع گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر فار گرلز سمیت ملحقہ کالج کی سرکاری پارک کیلئے مختص زمین پر قبضہ کرکے بڑے بڑے پلازہ کھڑے کردیئے گئے ہیں، دستاویزات کے مطابق ستمبر 2018ع میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر فار گرلز کے ریٹائرڈ پرنسپل نے منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکینیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو لیٹر لکھا کر آگاہ کیا تھا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر فار گرلز اور پارک کیلئے مختص سروے نمبر 159 کی 5 ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے پلازے تعمیر کرا لئے ہیں، ایسے لیٹر کے باوجود بلڈر مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو قاسم آباد کی ملی بھگت سے مذکورہ زمین کا جعلی ریکارڈ بنایا گیا اور پھر اسے جعلسازی سے بیچ کر مختلف پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین پر قائم پلازوں کی رجسٹری بھی کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں