سب سے بڑا ڈاکو توالیکشن کمیشن ہی نکلا،عارف علوی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
عارف علوی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان کے بعد سب سے بڑا ڈاکو تو الیکشن کمیشن ہی نکلا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان پر سابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان کے بعد سب سے بڑا ڈاکو تو الیکشن کمیشن ہی نکلا جس کی بد فعلیؤں کی فہرست مزید ظویل ہوگئی۔وہ کیا کہانی ہے کہ گاوں میں ایک غلیز جانور کنویں میں گر کر مَر گیا اور لوگ سینکڑوں بالٹیاں گندے پانی کی نکالتے رہے مگر بدبو نہیں گئی۔ پھر ایک سپریم کورٹ کے جج جتنے سیانے نے مشورہ دیا کہ جب تک کْتّا نہیں نکالو گے کنواں پاک نہیں ہوگا۔سکندر سلطان راجہ اور اْس کے ہینڈلرز نے اِس ملک کو جتنا نقصان پہنچایا شاید ہی کسی اور نے تاریخ میں اِس سے زیادہ بگاڑ کو جنم دیا ہو۔