میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی 8 پی ٹی آئی آزاد اراکین سے رابطوں کی کوشش

حکومت کی 8 پی ٹی آئی آزاد اراکین سے رابطوں کی کوشش

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ کی وضاحت نے حکومت کو نئے امتحان میں ڈال دیا اور آئینی اصلاحات میں حکومت کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد قومی اسمبلی میں عدالتی آئینی اصلاحات کی منظوری کیلیے حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کیلیے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین پر مرکوز ہے۔نئی صورت ھال کے بعد حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے جے یو آئی کی حمایت کے باوجود 2 آزاد اراکین کی حمایت درکار جس کے لیے حکومت نے آزاد ارکان سے رابطے اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر، این اے 74 سے محمد اسلم گھمن ، این اے 142سے عثمان علی، این اے 146 سے ظہور احمد قریشی این اے 159سیاورنگزیب کچھی ، این اے 16 ڈے علی اصغر خان، این اے 18 سے مبارک زیب شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مذکورہ بالا 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں پارٹی وابستگی ظاہر کی اور نہ ہی سنی اتحاد کونسل کا حصہ بنے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں