پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،9 دہشت گرد گرفتار
شیئر کریں
سی ٹی ڈی نے پنجاب مین دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، محمد عثمان، عمران صدیقی، محمد تھانوی، مستجاب حسین شاہ، شوکت اللہ، احمد خان، شیراز محمود اور سعید الرحمان شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور لشکر جھنگوی داعش اور زنبیون سے ہے، ان دہشت گردوں کی گرفتاری رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام، دستی بم 02، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26، سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17، میگزین 07، کتابیں 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید کتابیں 04، موبائل فون 02، 960 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔