میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے پی ڈی اورنگی آفاق مرزا کو ہتھکڑی لگتے لگتے رہ گئی

نئے پی ڈی اورنگی آفاق مرزا کو ہتھکڑی لگتے لگتے رہ گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نئے پی ڈی اورنگی آفاق مرزا کو بھی ہتھکڑی لگتے لگتے رہ گئی۔ معروف مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان کے ذاتی کو آرڈینیٹر عمیر برنی جو ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگی پروجیکٹ کے سابق پی ڈی رضوان خان کے بعد نئے پی ڈی آفاق مرزا کے ساتھ بھی کھلواڑ کیساتھ انھیں بھی عدالتوں کی یاترا اور انکی تزلیل میں کوشاں ہیں موصوف کی دوہری شخصیت نے مفتی منیب کی بھی نیک نامی کو داؤ پر لگا دیا بلدیہ عظمیٰ کراچی کا لاڈلہ ، لاپرواہ افسر عمیر برنی اورنگی پروجیکٹ ڈائریکٹرز کا کھلا دشمن بن گیا۔ ہر نئے پی ڈی کو زلت کا سامنا ہونے لگا۔ سابقہ پی ڈی رضوان خان کے بعد نئے پی ڈی اورنگی آفاق مرزا کو بھی عدالتی احکامات سے دور رکھ کر گرفتاری کا سمن جاری کروادیا۔ صوبائی محتسب سندھ نے ایک کیس
میں متاثرہ شخص کو انصاف دلانے کے لیے اس کے گھر کے سامنے قبضہ خالی کرانے اور دکانیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جسے عمیر برنی دبا کر بیٹھا رہا اور عدالت میں جواب دے دیا کہ پی ڈی اورنگی ذمہ دار ہیں وہ کسی کی نہیں سنتے۔ صوبائی محتسب نے عمیر برنی کے بیان پر جس طرح سابق پی ڈی رضوان خان کو عدالت نے گرفتاری کے سمن جاری کیے اورانہیں گرفتار کر کے عدالت لے جایا گیا اسی طرح موجودہ پی ڈی اورنگی آفاق مرزا کو گرفتار کرنے پولیس پہنچ گئی تھی۔ تاہم انہوں نے صورتحال پر معزرت کی اور پیش ہونے کی یقین دھانی پر پولیس چلی گئی۔ جبکہ ایک اور مقدمے میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے پیر کے روز پی ڈی آفاق مرزا کو اسی وقت گرفتار کر کے لانے کا حکم دیا جس کی اطلاع کسی نے آفاق مرزا کو کردی اور وہ خود پیش ہوگئے اور عدالت سے معزرت کر لی جس سے ان کی جان چھوٹی۔ یاد رہے کہ عمیر برنی پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن میں ناسور بن چکا ہے اور ہر پی ڈی اس کے باعث عدالتوں میں ذلت کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ ذمہ داری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہے کہ وہ اپنے اہم افسران کو بے جا عدالتوں کے چکر سے بچائیں اور ایسے افسران تعینات کریں جو کہ اپنے حکام بالا اور ادارے کی نیک نامی کا باعث ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں