میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک نے عالمی بینک کی گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑادیں

محکمہ لائیو اسٹاک نے عالمی بینک کی گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : علی کیریو)محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے عالمی بینک کی گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑادیں، من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے، ادویات اور مشینری کی خریداری میں 50 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب ہوگئی، آڈیٹرل جنرل نے تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔ آڈیٹر جنرل نے سال 2019-20 کی رپورٹ کے مطابق سال 2013 سے سال 2019 تک محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی مختلف آفسز کی آڈٹ کی گئی، آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ کے افسران نے 17 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کردیئے لیکن خرچے کا ریکارڈ غائب ہے ، تحریری درخواست کے باوجود کوئی اقدام نہیں لیا گیا، اس لئے اقدامات لے کر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017-18 اور 2018-19 کے دوران مختلف آفسز کی آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ 16 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں سپلائیرز سے ٹھیکوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کیا لیکن ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا ،اس لئے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے سال 2017-18 کے دوران مختلف آئٹم کی خریداری پر 8کروڑ روپے خرچہ کیا لیکن یہ خریداری جوائنٹ انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ کے علاوہ کی گئی اس لئے خریداری پر سنجیدہ سوالات ہیں، معاملے پر محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،اس لئے کروڑوں روپے کی خریداری پر تحقیقات کی جائے۔ سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کیلئے سال 2015-16 کے دوران کیمیکل، سیمن ڈوز، آلات اور دوسرے آئٹم خرید کئے گئے اور میسرز نارسل فارما کو 3 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کئے گئے ، ادائیگی اور ٹھیکے میں عالمی بینک کی گائیڈ لائین پر عمل نہیں کیا گیا ، کمپنی سے بینک ضمانت نہیں لی گئی اور ٹھیکے کی نیلامی کی بولی کی اشاعت عالمی بینک کے ذیلی ادارے کی ویب سائیٹ پر نہیں کی گئی، محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن کوئی بھی اقدام اٹھانے کی زحمت نہیں کی گئی، اس لئے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے سال 2018-19 کے دوران ادویات کی خریداری پر 6 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جس کئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کرکے اقدامات لینے کی سفارش کی لیکن کوئی بھی اقدام نہیں لیا گیا اس لئے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں