میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی مخدوش عمارتوں کے متعلقہ افسران کو الٹی میٹم

کراچی کی مخدوش عمارتوں کے متعلقہ افسران کو الٹی میٹم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)کے دفتر میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نے ایس بی سی اے حکام کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں کے اندر ایس بی سی اے تمام مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔سیکریٹری کا کہنا تھا کہ زمین بوس ہونے والی عمارتوں میں ضائع ہونے والی زندگیاں بہت بڑا نقصان ہے، آئے روز گرنے والی عمارتوں کا رجحان کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کا ہر متعلقہ ٹان افسر اپنے علاقے میں موجود مخدوش عمارتوں کی مکمل تفصیلات کی رپورٹ 72 گھنٹوں کے اندر مرتب کرے، کوئی بھی سستی یا کوتاہی قابل قبول نہیں اور نہ ہی کوئی عذر قبول کیا جائے گا۔سیکریٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران اور شعبہ جات اپنی کارکردگی بہتر اور بروقت منصوبوں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، غیر قانونی انفرا اسٹرکچرز کسی بھی صورت بننے نہیں چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ہرگز قابل معافی نہیں، مسمار کی جانے والی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیوں سے مکمل طور پر باخبر اور اعداد و شمار مرتب کیے جائیں۔سیکریٹری بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز عمارتوں کے سرپرستوں، مالکان اور سہولت کاروں کو نشان
عبرت بنادیا جائے۔ جب تک غیر قانونی تعمیرات کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا حالات نہیں بدلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں