میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایئر پورٹس معاملات کی جانچ پڑتال ، دورکنی انسپکشن کمیٹی تشکیل

ایئر پورٹس معاملات کی جانچ پڑتال ، دورکنی انسپکشن کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام ائیر پورٹس کے معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انسپکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈائریکٹر پی این ڈی نادر شفیع ڈار اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ افسر طاہر سکندر پر مشتمل دو رکنی ٹیم مختلف ایئرپورٹس کے دورے کرے گی اور تمام بڑے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ایجنسیز کسٹم، اے این ایف، ایف آئی اے ، اے ایس ایف، اور دیگر اداروں کی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے وزیراعظم کے شکایت سیل پر اداروں سے متعلق مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں۔مسافروں کی شکایت کے ازالے کے لیے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے ایئرپورٹ منیجرز کو مکمل اختیارات بھی دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی مختلف ایئرپورٹس کا سروے کرنے کے بعد آیا کون کون سے ادارے ایئرپورٹ منیجرز کے احکامات پر عمل نہیں کررہے، ان کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔وزیر اعظم ہاؤس میں17 ستمبر کودی جانے والی بریفنگ میں جاری احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام ائیرپورٹس پر کیے گئے اقدامات کی تفصیل شامل ہے ۔یاد رہے کہ ائیرپورٹ منیجر کو کسٹم، اے این ایف، ایف آئی اے ، اے ایس ایف کا فنکشل ہیڈ بنائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، ایئر پورٹ منیجر کی بطور فنکشنل ہیڈ تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں