بنگلا دیش نے 48 سال بعد اپنی سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
بنگلا دیش نے اپنی سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا۔ بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹریبون کے مطابق 1947کی تقسیم کے بعد بارڈر پر یہ پلرز نصب کیے گئے تھے لیکن 1971میں سقوط ڈھاکا کے بعد بھی اب تک ان پلرز پر پاکستان کا نام درج تھا۔بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بارڈر فورسز کو اس کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد بارڈر پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹاکر اب بنگلادیش لکھ دیا گیا ہے ۔پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش)کے بارڈر پر 8ہزار پلرز نصب کیے گئے تھے جن پر بھارت اور پاکستان لکھا تھا۔